کے ایف سی کی اشیا بھی مضرصحت ‘ این جی اوکا دعویٰ

Share

کے ایف سی

میگی کے بعد کے ایف سی کی باری ؟

سرکاری لیب میں ٹسٹ کروانے کا ادعا ۔
کمپنی کی جانب سے دعوی کی سخت تردید

حیدرآباد 26 جون ( پی ٹی آئی ) ایک مقامی این جی او نے الزام عائد کیا کہ فاسٹ فوڈ کی بڑی کمپنی کے ایف سی کی اشیا استعمال کیلئے محفوظ نہیں ہیں تاہم کمپنی نے اس الزام کی تردید کی ہے اور کہا کہ یہ اس کے امیج کو متاثر کرنے کی کوشش ہے ۔ بالا ہکولا سنگھم ( آندھرا پردیش حقوق اطفال اسوسی ایشن ) کے صدر انورادھا راؤ نے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سنگھم کی جانب سے جو لیب معائنے کئے گئے ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ کے ایف سی کی اشیا مضر صحت ہیں۔ معائنوں سے پتہ چلا ہے کہ ان اشیا میں ای کولی اور سلمونیلا ( بیکٹیریا ) جیسی مضر اشیا شامل ہیں۔ این جی او

نے کہا کہ یہ معائنے تلنگانہ حکومت کے لیب میں کئے گئے ہیں ۔ این جی او کے بموجب اس نے لوک آیوکت سے رجوع ہوتے ہوئے یہ خواہش کی ہے کہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی حکومتوں کو ہدایت دی جائے کہ وہ کمپنی کے خلاف کارروائی کرے ۔ تاہم کے ایف سی نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ یہ در اصل کمپنی کی امیج کو متاثر کرنے کی کوشش ہے ۔ کمپنی نے کہا کہ یہ رپورٹ جھوٹے الزام پر مبنی ہے ۔ ہم کو یہ پتہ ہی نہیں ہے کہ کمپنی کی کسی بھی اسٹور سے کوئی نمونے حاصل کئے گئے ہیں اور انہیں کن حالت میں منتقل کیا گیا ہے تاکہ کوئی ٹسٹ کروایا جاسکے ۔ کمپنی کی آوٹ لیٹس پر ملنے والی اشیا قابل تلف ہوتی ہیں اور انہیں فوری استعمال کرنا ہوتا ہے ۔ کمنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہمیں کسی بھی اتھاریٹی سے کوئی ہدایت نہیں موصول ہوئی ہے ۔ انہوں نے یہ ادعا کیا کہ کمپنی کی اشیا میں کسی طرح کے مضر صحت اشیا ہونے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ کمپنی میں تیار کی جانے والی غذائی اجناس 170 ڈگری سلسئیس پر پکائی جاتی ہیں ۔ کمپنی نے خواہش کی کہ اس اطلاع کو عام کرنے سے قبل تمام حقائق کا جائزہ لیا جانا چاہئے ۔ کمپنی نے کہا کہ اس سلسلہ میں متعلقہ اتھاریٹی سے وضاحت بھی طلب کی جائے گی ۔

روزنامہ سیاست

Share
Share
Share