اردومیڈیم طلبا کو پچاس ہزار روپیے انعام ۔ ۔ ۔ ۔ ایم وی ایس ڈگرکالج محبوب نگر

Share


اعلی تعلیم کے حصول سے ہمہ گیرشخصیت کی تعمیرممکن
اردومیڈیم طلبا کو پچاس ہزارروپیے انعام

ایم وی ایس ڈگرکالج8 کے طلبہ میں چیکس کی تقسیم
مسٹرسرینوس گوڑ ایم ایل اے کا خطابٍٍ

محبوب نگر(راست)اعلی تعلیم کے حصول سے فرد کی ترقی اور سماج کی ترقی ہوتی ہے اور بہتر سماج کی تعمیر میں طلبہ کا رول اہمیت کا حامل ہے اگر سماج تعلیم یافتہ ہو تو ترقی کے مراحل بالکل آسان ہوجاتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہا ر مسٹر سرینوس گوڑ ایم ایل اے محبوب نگر نے ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری کالج(خودمختار) محبوب نگر میں منعقد جلسہ تقسیم انعامات سے کیا

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم فر د کے اخلاق و کردار کو بہتر بنانے کا نام ہے،شخصیت سازی اور اخلاقی نشونماتعلیم کا مقصد ہے لہذا طلبہ کو چاہئے کہ ٹکنالوجی کے اس دور میں اعلی تعلیم کے حصول کے ذریعے بہتر سماج کی تعمیر میں اپنی صلاحیتوں کو استعمال میں لائیں اور ملک کی ترقی کا دارو مدار نسل نو سے ہی ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے سنٹرل یونیورسٹیز میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ کوفی کس پچاس ہزار روپئے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کے ذریعے طلبہ کو اعلی تعلیم کے حصول کیلئے یہ ترغیبی انعام دیاجارہاہے۔ صدارتی خطاب میں ڈاکٹر جی یادگیری پرنسپل ایم وی ایس ڈگری اینڈ پی جی کالج (خود مختار)محبوب نگرنے کہا کہ اساتذہ کی محنتوں کا نتیجہ ہے کہ طلبہ اعلی تعلیم کے حصول کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں اور اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے سنجیدہ کوشش کررہے ہیں ضرورت ہے کہ پورے نظم و ضبط ،منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے ذریعے اعلی مقاصد کے حصول کیلئے جدوجہد کی جائے ۔انہوں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور سخت محنت اور جستجو سے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کرنے کا مشورہ دیا۔ واضح رہے کہ ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری کالج محبوب نگرکے 11طلبہ کو تلنگانہ گورنمنٹ کی اسکیم کے تحت فی کس پچاس ہزار روپئے پوسٹ گریجویشن سنٹرل یونیورسٹیز میں داخلہ حاصل کرنے پر ترغیب کے طور پر عطا کئے گئے۔ریاست بھر سے 34طلبہ کو یہ انعامات حاصل ہوئے ہیں جن میں 11کا تعلق ایم وی ایس کالج محبوب نگر سے ہے جن میں اردو میڈیم کے 8طلبہ فرحین سلطانہ،ہاجرہ بیگم،نشاط بیگم،ہاجرہ نورین،فوزیہ بیگم،(نظم ونسق)،ثنا جبین(سیاسیات)،ثنا فاطمہ(معاشیات)،محمد مزمل(سوشیل ورک)شامل ہیں۔قبل ازیں مسٹر لکشمن راؤ (ماہر نفسیات ) نے شخصیت کا ارتقاء کے موضوع پر لیکچر دیا۔ڈاکٹر کیشو راو نائب پرنسپل،ڈاکٹرپدماوتی اکیڈیمک کوا ڈنیٹر،ڈاکٹر وینکٹیشورلو،ڈاکٹر عزیز سہیل،عارفہ جبین، آفرین سلطانہ،واجدہ بیگم،ہری ناتھ نے خطاب فرمایا،پروگرام کی نظامات انیتا رانی نے انجام دی۔اس موقع پر مضمون کی سطح پر اعلی نشانات حاصل کرنے پر انعامات و اسناد سے نوازہ گیا۔
شعبہ نشر و اشاعت

Share
Share
Share