آن لائن اردو مضمون نویسی مقابلہ اکتوبر 2021ء

Share

آن لائن اردو مضمون نویسی مقابلہ اکتوبر 2021ء

پریس نوٹ۔ حیدرآباد (تلنگانہ)۔ یکم/اکتوبر 2021
نوجوان نسل میں اردو کی ترویج اور فروغ کی خاطر، حیدرآباد کے ادارہ تعمیر نیوز کی جانب سے اردو مضمون نویسی مقابلے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ موجودہ دور کی مجبوریوں کے باعث اکثر اجتماع یا مقابلے آن لائن منعقد ہو رہے ہیں۔ لہذا یہ مقابلہ بھی آن لائن ہے۔ اس سہولت کے ساتھ کہ، مقابلے میں شرکت کے لیے شرکاء کو نہ کوئی فیس ادا کرنی ہے اور نہ ہی کوئی آن لائن یا آف لائن فارم داخل کرنا ہے۔ مضمون نگار اپنا مضمون ای-میل یا واٹس ایپ سے ارسال کر دیں۔ یہ مقابلہ اسکول یا مدرسہ کے ان طلبا و طالبات کے لیے ہے جو ساتویں تا دسویں یا مماثل جماعتوں میں زیر تعلیم ہیں۔

انعام اول: 3000 ، انعام دوم: 2000 اور انعام سوم: 1000 روپے۔ اور تین عدد ترغیبی انعامات: ایک سال کے لیے بچوں/نوعمروں کا مشہور رسالہ (ماہنامہ)۔
مقابلہ کا آغاز: جمعہ، یکم/ اکتوبر 2021ء
مضمون بھیجنے کی آخری تاریخ: 10/ اکتوبر 2021 (شام 5 بجے تک)
نتیجہ کا اعلان: جمعہ، 15/ اکتوبر 2021ء
تقسیم انعامات کی آن لائن تقریب: اتوار، 17/اکتوبر 2021ء

کم سے کم 1200 الفاظ یا زیادہ سے زیادہ 2000 الفاظ میں مضمون ان تین میں سے کسی ایک موضوع پر تحریر کیا جا سکتا ہے۔ مضمون نگار کے رہائشی محلہ یا گاؤں یا شہر یا ریاست ۔۔۔ (1) کا تاریخی/تہذیبی/ثقافتی تعارف (2) کی کوئی معروف یا مقبول شخصیت (3) کی کوئی عمارت، تعلیم گاہ یا عبادت گاہ۔
ہاتھ سے لکھی گئی تحریر کے صفحات کا عکس (اسکین امیج) یا ان-پیج یا یونیکوڈ تحریر کی سافٹ کاپی ایمیل یا واٹس ایپ کی جا سکتی ہے۔ مضمون کے آخر میں مضمون نگار کو یہ تفصیل لکھنا ضروری ہے۔ نام ، والد کا نام ، جماعت (کلاس) ، اسکول کا نام ، علاقے کا نام ، ریاست ، ای-میل پتا۔
ایمیل پتا: اور واٹس ایپ: 00917207827572

تمام چھ انعام یافتہ مضامین "تعمیر نیوز” اور دیگر ویب سائٹس یا بلاگس پر شائع کیے جائیں گے۔ اول انعام یافتہ مضمون ملک کے کچھ موقر اردو اخبارات میں بھی شائع کروایا جائے گا۔ ونیز متذکرہ انعام یافتہ مضامین کے ساتھ کچھ دیگر منتخب مضامین پر مشتمل ایک کتاب پی۔ڈی۔ایف شکل میں تیار ہوگی اور سوشل میڈیا پر اس کی مفت تقسیم عمل میں آئے گی۔
——-

Share
Share
Share