تاریخ ادبیات ِاردو – – گارسیں دتاسی

Share

تاریخ ادبیات اعدو

اردو زبان و ادب کی اولین تاریخ کی اشاعت

کتاب : تاریخِ ادبیاتِ اردو
مصنف : گارسیں دتاسی
اردو ترجمہ: لیلیان سکستین نازرو
ترتیب وتدوین : ڈاکٹر معین الدین عقیل
تعارف : راشد اشرف
صفحات: 950 ‘ قیمت: 1000
ناشر: پاکستان اسٹڈی سینٹر، کراچی
رابطہ نمبر: 92-21-992613007
برقی پتہ:

اردو زبان و ادب کی ایک بہت ضخیم تاریخ سب سے پہلے ہندوستان میں اور اردو یا انگریزی زبانوں میں نہیں بلکہ فرانسیسی زبان میں ،اردو زبان وادب اور اسلامی علوم کے مشہور ِعالم فرانسیسی مستشرق گارسیں دتاسی نے تین ضخیم جلدوں میں: Histoire de la Litterature Hindoui et Hindoustanie 1870ء اور 1871ء میں پیرس میں شائع کی تھی۔اس ضخیم فرانسیسی تصنیف کااردو ترجمہ”تاریخ ادبیات ِ اردو” پاکستان اسٹڈی سینٹر کراچی یونیورسٹی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر جعفر احمدنے اپنے پیش لفظ کے ساتھ بڑے اہتمام اور خوبصورتی سے شائع کردیاہے۔یہ ترجمہ ایک فرانسیسی خاتون لیلیان نازرو نے کراچی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی سند کے حصول کے لیے 1961ء میں کیا تھا اوراس کی اہمیت کے باوجود اب تک غیرمطبوعہ تھا۔اسے اب ممتاز مصنف و محقق پروفیسر ڈاکٹر معین الدین عقیل نے نہایت عرق ریزی سے مرتب کیاہے اور ایک بہت تفصیلی مقدمہ لکھ کر اس تصنیف کی اہمیت اجاگر کی ہے اور گارسیں دتاسی کی علمی و تحقیقی خدمات پر روشنی ڈالی ہے۔

Share

One thought on “تاریخ ادبیات ِاردو – – گارسیں دتاسی”

Comments are closed.

Share
Share