PostHeaderIcon قسط:4 – قرآن ایمان کی طرف مائل کرنے والا کلام : – مفتی کلیم رحمانی


دین میں قرآن فہمی کی اہمیت
قسط:4
قرآن ایمان کی طرف مائل کرنے والا کلام

مفتی کلیم رحمانی
پوسد ۔ مہاراشٹرا
موبائیل : 09850331536
———-
دین میں قرآن فہمی کی اہمیت ۔تیسری قسط کے لیے کلک کریں
———-
ایمان کے احساس میں چوں کہ طبعی میلان کو بھی کافی دخل ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن میں ایسی تاثیر رکھی ہے جس سے طبیعت ایمان کی طرف مائل ہوتی ہے ۔ قرآن کے اس پہلو کو واضح کرنے کی ضرورت اس لئے ہے ، کیوں کہ اس وقت بہت سے مسلمانوں میں قرآن کے متعلق یہ خیال زور پکڑتا جا رہا ہے کہ قرآن کے ذریعہ لوگوں کے اندر ایمان کا احساس پیدا نہیں کیا جا سکتا ۔ شاید یہ خیال اس بناء پر پیدا ہو گیا ہو کہ ہندو پاک کے جو مسلمان قرآن پڑھتے اور سنتے ہیں ان میں تقریباً ننانوے فیصد قرآن کو بغیر سمجھے پڑھتے اور سنتے ہیں اور قرآن کو بغیر سمجھے پڑھنے اور سننے سے ایمان کا احساس و میلان پیدا نہیں ہوتا ۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon الٰہی! میرے الفاظ میں معانی رکھ دے : – صادق رضامصباحی

صادق رضامصباحی

انشائیہ :
الٰہی! میرے الفاظ میں معانی رکھ دے

از:صادق رضامصباحی،ممبئی
رابطہ نمبر:09619034199

لکھنا ایک فن ہے ،ایک عظیم فن،مقدس فن ،حرمت والافن ،ایسافن کہ جس کے متعلق خودقرآنِ کریم قسم کھاتاہے :ن والقلم ومایسطرن ۔آیت کی گہرائی میں اترکرمعلوم کریں توپتہ چلتاہے کہ قلم کی حرمت ہر لکھنے والے کامقدر نہیں ۔اس کے لیے نیک جذبہ چاہیے اورنیت صاف ۔اگرہم اپنے قلم اوراپنی تحریرکے تئیں مخلص نہیں تو پھر الفاظ محض الفاظ ہی رہ جاتے ہیں،ان میں معانی پیدا نہیں ہوتے ۔الفاظ میں معانی اس وقت پیداہوتے ہیں جب لکھنے کاجذبہ مکمل طورپرمثبت ہو ۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon زلزلہ اور جانوروں کے عادات واطوار : – ڈاکٹر عزیز احمد عرسی

ڈاکٹرعزیز احمد عرسی

زلزلہ اور جانوروں کے عادات واطوار

ڈاکٹر عزیز احمد عرسی
ورنگل – تلنگانہ

زلزلہ زمین کی ایک انگڑائی کانام ہے جس کی ظالم ادا پر ہزاروں دیوانہ وار فدا ہوجاتے ہیں۔زلزلہ زمین کے کروٹ بدلنے کانام ہے کہ جب یہ کروٹ لیتی ہے تو ا سکی سلوٹوں میں ہزاروں چھپ جاتے ہیں۔ زلزلہ زمین کے پیٹ کی گرمی کانام ہے کہ جب یہ پیٹ پھاڑتی ہے تولاکھوں فرزند اپنی جان نثار کر دیتے ہیں۔ اور زلزلہ۔ انسان کے بد اعمالیوں (یعنی زیر زمین جوہری دھماکے ،کانوں کی کھدوائی، سرنگوں کی تعمیر،پہاڑوں کی صفائی جو ہری فضلہ کی تدفین آلودہ پانی کو تلف کرنے کی تدابیر وغیرہ) کی سزا ہے جوقہر بن کر نازل ہوتا ہے اور ہزاروں کومٹا دیتا ہے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon جنگ آزادی میں مسلمانوں کی قربانیاں : – ڈاکٹر سیّد احمد قادری

سید احمد قادری

فراموش کی جا رہی ہیں
جنگ آزادی میں مسلمانوں کی قربانیاں

ڈاکٹر سیّد احمد قادری
رابطہ:09934839110

ہندوستان پر زبردستی قابض ہونے والے اور ہندوستانیوں کو اپنا غلام بنانے والے انگریزوں کے خلاف جدو جہد اور دی گئی قربانیوں میں یہاں کے مسلمانوں کا جو تاریخی رول رہا اور ان مسلمانوں نے اپنے اُوپر ہو نے والے ظلم وبربریت اورقتل و غارتگری کے خلاف جس طرح نبرد آزما رہتے ہوئے ملک کوانگریزوں کے ناپاک چنگل سے آزاد کرانے میں کامیاب ہوئے ۔ یہ سب واقعات ، سانحات اور حادثات ہمارے ملک کی تاریخ کا اہم حصہ ہیں ، جو سنہری حروف میں لکھے گئے ہیں اور باوجود منظم طور پر ان تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی کوششوں کے بعد بھی تمام تر شواہد کے ساتھ ملک اور بیرون ممالک کی لائبریریوں میں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon مسائل کاحل اورشیخ چلی کاخواب : – صادق رضا مصباحی

صادق رضا مصباحی

مسائل کاحل اورشیخ چلی کاخواب

صادق رضا مصباحی ، ممبئی
رابطہ نمبر:09619034199

اگر ہم اپنے کسی مرض کے علاج کے لیے کسی ایسے ڈاکٹرکے پاس چلے جائیں جس کی بڑی شہرت ہو،اس کابڑاسااسپتال ہومگروہ حقیقی طورپرمرض کاماہرنہ ہواوراللہ نے اسے دست شفاعطانہ کیاہوتوکیاہم صحت یاب ہوسکتے ہیں؟اسی طرح جو ڈاکٹر صرف کھانسی بخارکا علاج کرنا جانتاہو اس کے پاس اگرہم آپریشن کے لیے چلے جائیں توکیا وہ ہمارا علاج کرسکتا ہے ،ہمارا آپریشن کرسکتاہے ؟کیوںکہ بڑے مرض کے سامنے چھوٹے ڈاکٹرکی کوئی حیثیت نہیں ہوتی لیکن اگرہم بضدہوں کہ ہم اسی چھوٹے ڈاکٹرسے علاج کرائیں گے کیوںکہ وہ مشہور بھی ہے اوراس کابڑاسا اسپتال بھی ہے تو یقینا ہم اپنی موت کاسرٹی فیکیٹ لے کرآئیں گے ۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon بیت المقدس مسلمانوں کی مذہبی میراث ہے : – مفتی امانت علی قاسمیؔ

مفتی امانت علی قاسمیؔ

بیت المقدس مسلمانوں کی مذہبی میراث ہے

مفتی امانت علی قاسمیؔ
استاذ دار العلوم حیدرآباد
E-mail:
07207326738 Mob:

اس روئے زمین پر اللہ کا پہلا گھر خانۂ کعبہ ہے اور دوسرا خانۂ خدا ،مسجد اقصی ہے ، ایک روایت میں ہے حضور ﷺ سے سوال کیا گیا یا رسول اللہ سب سے پہلی مسجد کون سی ہے آپ نے ارشاد فرمایا مسجد حرام، سوال ہوا اور دوسری ؟آپﷺ نے فرمایا مسجد اقصی، پوچھا گیا ان دونوں کے درمیان کتنا فاصلہ ہے ،آپ ﷺنے ارشاد فرمایا چالیس سال کا ، یہ مسئلہ علما ء کے درمیان اختلافی ہے کہ مسجد حرام کی تعمیر سب سے پہلے کس نے کی، ایک روایت ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام نے ،اور ایک روایت یہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اسی طرح اس میں بھی اختلاف ہے کہ مسجد اقصی کی تعمیرسب سے پہلے کس نے کی ہے
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon آہ! صادق نقوی بھی نہیں رہے : – ڈاکٹر مسعود جعفری

صادق نقوی

آہ! صادق نقوی بھی نہیں رہے

ڈاکٹر مسعود جعفری
09949574641

ڈاکٹر صادق نقوی ایک جامعاتی استاد ،جید مورخ ،شعلہ نوا خطیب ،نثر نگار اور ممتاز شاعر تھے۔وہ نصف صدی تک شہر کی ادبی ،تہذیبی و مذہبی محافل کی روح رواں رہے۔انہوں نے بچپن ، شباب اور ڈھلتی عمر کی دھوپ پرانے شہر کی بل کھاتی گلیوں ،کچے پکے مکا نوں میں گزاردی۔ان کی سرگرمیوں کا محور دارالشفا تھا۔کمال یار جنگ کی دیوڑھی میں وہ مجالس پڑھا کرتے تو لوگ اپنے رمالوں میں بہتے ہوئے آنسووں کو جذب کرتے تھے۔وہ دن رات اپنے چاہنے والوں کے درمیان گھرے رہتے۔ایک ایسا بھی وقت آیا جب وہ اپنے محبت کرنے والوں کو چھوڑ کر سات سمندر پار امریکی شکاگو میں جابسے ۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon قسط:3- دورِمکّی میں ایمان کی تبلیغ و تعلیم میں قرآن کا کردار: – مفتی کلیم رحمانی

دین میں قرآن فہمی کی اہمیت
قسط:3
دورِمکّی میں ایمان کی تبلیغ و تعلیم میں قرآن کا کردار

مفتی کلیم رحمانی
موبائیل نمبر : 09850331536

——-
دین میں قرآن فہمی کی اہمیت ۔ دوسری قسط کے لیے کلک کریں
——-
یوں تو نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی حیاتِ طیبّہ کے دونوں ہی دور یعنی دورِ مکی اور دورِ مدنی قرآن کے پُراثر کردار سے بھرے ہوئے ہیں۔ لیکن دورِ مکی میں قرآن کا پُراثر کردار کچھ زیادہ ہی نمایاں نظر آتا ہے اس عنوان کو واضح کرنے کی ضرورت ا س لیے ہے چونکہ آج بعض دینی حلقوں کی طرف سے مکی دور کو اس انداز میں پیش کیا جاتا ہے، جس سے یہ تاثر ملتا ہے گویاکہ دورِ مکی تعلیماتِ قرآنی سے خالی تھا اور یہ کہ ایمان کی تبلیغ و تعلیم میں قرآنی تعلیم کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہے اور اپنے اس موقف کے ثبوت میں وہ دورِ مکّی کو پیش کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے مکہّ میں تیرہ سال تک صرف ایمان کی دعوت دی اور ایمان پر ہی محنت کروائی۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon اسلامک ہوسٹلس : – پروفیسر محسن عثمانی ندوی

پروفیسر محسن عثمانی

اسلامک ہوسٹلس
مولانا مناظر احسن گیلانی کا خواب جو تشنہ تعبیر ہے

پروفیسر محسن عثمانی ندوی

مستقبل کا مؤرخ جب ہندوستان میں اسلام کی تاریخ لکھے گا تو یہ ضرورلکھے کا کہ مسلمان آزادی کے بعد تعلیم، تجارت اور معیشت ہر اعتبار سے انتہائی زار وزبوں حالت تک پہونچ گئے تھے سرکار ی ملازمتوں میں ان کی کوئی جگہ نہیں تھی پرایویٹ سکٹر میں ان کی نوکریاں مفقود ہوگئی تھیں اور اکیسویں صدی کے آتے آتے ان کا فقر وزوال عروج تک پہونچ گیا تھا ۔ عرب ملکوں میں ان کو ملازمتیں نہ ملتیں تو ان کے وہ خاندان جو کبھی خوشحال اور زمین دار تھے سڑکوں پر دست سوال دراز کرتے نظر آتے ۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon سورج یا چاند گرہن اللہ کی دو اہم نشانیاں : – ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی سنبھلی


سورج یا چاند گرہن اللہ تعالی کی دو اہم نشانیاں
پوری کائنات مل کر بھی سورج یا چاند کے گرہن کو نہیں روک سکتیں

ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی سنبھلی

دنیا کے مختلف ممالک میں ۷/ اگست ۲۰۱۷ء کو چاند گرہن اور ۲۱ /اگست ۲۰۱۷ء کو سورج گرہن دیکھا جائے گا۔ سورج یا چاند گرہن کیوں ہوتا ہے؟ اس کے مختلف اسباب ذکر کیے جاتے ہیں۔ سائنسی اعتبار سے کہا جاتا ہے کہ زمین کے گرد چاند گردش کرتا ہے اور چاند زمین کی طرح تاریک ہے ، وہ سورج سے روشنی حاصل کرتا ہے، جب وہ سورج کے گرد گردش کرتے ہوئے سورج اور زمین کے درمیان آجاتا ہے تو سورج کی روشنی زمین پر پہنچنے سے رک جاتی ہے جس سے سورج گرہن واقع ہوتا ہے۔ اور جب زمین درمیان میں آجاتی ہے اور وہ چاند پر روشنی نہیں پڑنے دیتی تو چاند گرہن واقع ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon حضرت فصاحت جنگ جلیلؔ مانک پوری : – حلیم بابرؔ


نامور استاد وشاعر :
حضرت فصاحت جنگ جلیلؔ مانک پوری

حلیم بابرؔ
محبوب نگر ۔ تلنگانہ

ایک جلیل القدر ‘ممتاز ونامور استاد شاعر کی حیثیت سے حضرت جلیل مانک پوری کانام بڑی قدر ومنزلت سے لیاجاتا ہے۔ ضلع پرتاب گڑھ یوپی کے قصبہ مانک پور کے متوطن تھے۔ حضرت جلیل مانک پوری 1862ء میں پیدا ہوئے۔ حضرت جلیل نے کم سنی میں ہی قرآن حفظ کیا۔ آپ نے اُردو اور فارسی کی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی۔حضرت جلیل کوبچپن سے ہی شعر گوئی سے بڑی رغبت رہی۔ چناں چہ وہ کم عمری میں ہی مشاعروں میں شرکت کرنے لگے تھے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon سماجی زندگی پر صوفیائے کرام کے اثرات : – پروفیسر سید محمود قادری


سماجی زندگی پر صوفیائے کرام کے اثرات

پروفیسرابوالفضل سید محمود قادری
سابق صدر شعبہ اردو
عثمانیہ یونیورسٹی پی جی کالج حیدرآباد

نوٹ : پروفیسر سید محمود قادری مرحوم کا یہ مضمون ڈاکٹر محمد عطا اللہ خان کی کتاب مقالات محمود قادری سے لیا گیا ہے۔

اسلام میں تصوف مذہبی زندگی کا وہ طریقہ ہے جس میں عبادت دریافت کے ساتھ ساتھ تزکیۂ نفس اور روح پر زیادہ زور دیا جاتا ہے۔ اس طریق یا منہاج کی غرض و غایت بجز اس کے کچھ اور نہیں کہ روحانی کیف و حسرت حاصل ہو۔ تصوف اور اس کے متعلقات پر ایک عام اعتراض یہہ کیا جاتا ہے کہ اس نے بے عملی کو فروغ دیا اور رہبانیت کی جانب انسانی فکر کو مبذول کیا ہے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon احساسِ مروت کی موت پرہمارامرثیہ : – صادق رضا مصباحی


صادق رضامصباحی

احساسِ مروت کی موت پرہمارامرثیہ

صادق رضا مصباحی
ممبئی – موبائل نمبر:9619034199

اقبال نے کہاتھا
ہے دل کے لیے موت مشینوں کی حکومت
احساسِ مروت کو کچل دیتے ہیں آلات
اگرہم اس شعرکا حقیقی مصداق دیکھناچاہتے ہیں تو ہم میں سے ہرایک کو آئینے کے سامنے کھڑے ہوجاناچاہیے ،آئینے میں جوچہرہ اور جو پیکر منعکس ہوگا وہ یقیناًاس شعرکے حقیقی مصداق تک پہنچادے گا ۔آئینے کی مثال دینے کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ ہم میں سے بیشترلوگ کم ازکم دوچہروں کے ساتھ زندگی گزاررہے ہیں اور ایسالگتاہے کہ ہم میں سے تقریباًسبھی کااحساسِ مروت کچلاجاچکاہے۔ہمیں دوسروں کی قدر وقیمت کاذرہ برابربھی احساس نہیں ،ہاں ہمارا یہ احساس اس وقت فزوں ہو جاتا ہے جب کسی سے ہمارا تعلق مادی ہوتاہے اوراس مادی تعلق کاجال مکڑی کے جالے کی طرح ہمیں ایک دوسرے سے باندھے رکھتا ہے ۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon قرآن فہمی کی اہمیت – قسط:2 قرآن ایمان کا خزانہ : – مفتی کلیم رحمانی


دین میں قرآن فہمی کی اہمیت
قسط:2
قرآن ایمان کا خزانہ

مفتی کلیم رحمانی
موبائیل نمبر : 09850331536

——–
دین میں قرآن فہمی کی اہمیت ۔ پہلی قسط کے لیے کلک کریں
——–
جس طرح ہر چیز کا ایک خزانہ ہوتا ہے ، جہاں سے وہ چیز حاصل کی جاتی ہے اسی طرح ایمان کا خزانہ قرآن ہے ۔ یوں تو دین میں قرآن اور ایمان کے گہرے رشتے کو دیکھتے ہوئے اس عنوان پر قلم اٹھانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی لیکن بد قسمتی سے بہت سے مسلمانوں میں آج یہ خیال زور پکڑتا جارہا ہے کہ قرآن کے احکام و اصول کو سمجھے بغیر بھی ایمان کامل اور مضبو ط ہو سکتا ہے اور یہ کہ تکمیل ایمان پہلے ہے بعد میں تعلیمِ قرآن ، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایمان کا پہلا اور آخری زینہ قرآن ہی ہے ۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon حج کا مختصر وآسان طریقہ : – ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی سنبھلی

ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی

حج کا مختصر وآسان طریقہ

ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی سنبھلی

(تلبیہ: لَبَّیک، اَللّٰہُمَّ لَبَّیک، لَبَّیکَ لَا شَرِیکَ لَکَ لَبَّیک، اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَالْمُلْک لَاشَرِےْکَ لَک)
حج کی تین قسمیں ہیں: (۱) تمتع (۲) قران (۳) افراد، ان اقسام میں سے جونسی قسم چاہیں اختیار کریں البتہ میقات کے اندر رہنے والے لوگ حج افراد کریں
(حج تمتع):
میقات سے صرف عمرہ کا احرام باندھیں، عمرہ کا طواف اور سعی کریں، بال منڈواکر یا کٹواکر احرام اتاردیں، ۷ یا ۸ ذی الحجہ کو حج کا احرام باندھیں، ۸ ذی الحجہ کو تلبیہ پڑھتے ہوئے منی جاکر وہ اعمال کریں جو حج کے چھ ایام میں مذکور ہیں۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon دکن کی چند ہستیاں – ڈاکٹر رؤف خیر : – مبصر: ڈاکٹرعزیز سہیل


دکن کی چند ہستیاں
(تنقیدی مضامین )

مصنف :ڈاکٹر رؤف خیر
09440945645

مبصر: ڈاکٹرعزیز سہیل

اردوادب اور شاعری میں یکساں طورپر حیدرآباد دکن سے جنہوں نے اردو دنیا میں نام کمایا ہے ان ہستیوں میں حیدرآباد دکن کے ایک مایہ ناز سپوت ڈاکٹر رؤف خیر بھی ہیں۔ وہ ایک کامیاب شاعر اورانشا پرداز ہیں۔ ان کے قلم میں وہ جادو ہے کہ کسی بھی موضوع پر بے باک‘بے خوف وخطرلکھنے سے نہیں ڈرتے اور وہ اپنی اسی خصوصیت کے باعث ادبی حلقوں میں انفرادیت رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon مجازؔ کی شاعری ۔ ایک مطالعہ : – چودھری امتیاز احمد

مجازؔ لکھنوی

مجازؔ کی شاعری ۔ ایک مطالعہ

چودھری امتیاز احمد
شعبۂ اردو الہ آباد یونیورسٹی

مجازؔ 19اکتوبر1911ء میں ضلع بارہ بنکی کے مشہور قصبہ ردولی کے خواجہ محل میں پیدا ہوئے۔ مجازؔ ابتدائی تعلیم کے بعد 18سال کی عمر میں آگرہ آگئے تھے۔ انھوں نے 1929ء میں سینٹ جانس کالج آگرہ میں ایف ایس سی میں داخلہ لیا۔ آگرہ میں ان کا قیام ان کی ادبی زندگی کے لئے بہت اہم ثابت ہوا۔ فانیؔ کا پڑوس نصیب ہوا۔ جذبیؔ کے ہم جماعت تھے۔ آل احمد سرور بھی اس زمانے میں اسی کالج میں زیر تعلیم تھے جو مجازؔ اور جذبی سے ایک سال سینئر تھے۔ میکش اکبر آبادی سے بھی گہری مراسم تھے۔ حامد حسین قادری مرحوم نے وہاں انجمن ترقی اردو کی شاخ قائم کر رکھی تھی۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon زبیر رضوی کی یاد میں : – محمد ریحان

زبیر رضوی

زبیر رضوی کی یاد میں
وہ موسم جاچکا جس میں پرندے چہچہاتے تھے

محمد ریحان
جامعہ ملیہ اسلامیہ

پچھلے دو سالوں میں بڑی بڑی ہستیاں ہم سے اچانک اور ہمیشہ کے لئے جدا ہو گئیں۔ موت سے کوئی شکایت نہیں اور ہو بھی نہیں سکتی ۔یہ دنیا کا سب سے بڑا سچ ہے۔کیا مومن اور کیا کافر سبھی اس سچائی کو تسلیم کرنے پر مجبور اور بے بس ہیں کہ جو بھی یہاں آتا ہے اسے ایک دن جانا ہی ہوتا ہے۔ آنے جانے کا سلسلہ تا قیامت جاری رہے گا۔لیکن کسی کے ہمارے درمیان سے اچانک بچھڑ جانے کااتنا ملال کیوں ہوتا ہے۔کچھ انسان در اصل سایہ دار درخت کی مانند ہوتے ہیں۔ ایک سایہ دار درخت کی اہمیت ایک راہ گیرجانتا ہے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon مطالعہ کبیرؔ : ’’پیغمبران سخن‘‘ کے حوالے سے : – عبدالحفیظ خان


مطالعہ کبیرؔ : ’’پیغمبران سخن‘‘ کے حوالے سے

عبدالحفیظ خان
ریسرچ اسکالر ۔ دہلی یونیورسٹی

’’کبیربانی‘‘ اور بالخصوص اس کے دیباچے میں کبیرؔ اور ان کے کلام کا تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے۔ جس کا مطالعہ کرتے ہوئے سب سے پہلے سردار کے اس نظریہ سے ہمارا سامنا ہوتا ہے:۱؂
’’بڑی شاعری کی یہ عجیب وغریب خصوصیت ہے کہ وہ اکثروبیشتر اپنے خالق سے بے نیاز ہو جاتی پھر اس کے وجود سے شاعر کا وجود پہچانا جاتا ہے۔کیوں کہ اس کی زندگی کے حالات گذرے ہوئے زمانے کے دھندلکے میں کھو جاتے ہیں اور واقعات افسانے کا لباس پہن لیتے ہیں‘‘۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon کہانی ۔ درد : – دلجیت قاضی


کہانی :
درد

دلجیت قاضی

فون کی گھنٹی مسلسل بج رہی تھی لیکن وہ فون اٹھانے سے قاصر تھا ۔
کہ اسے رکشہ میں سوار مریض کو جلد سے جلد اسپتال پہنچانا تھا ۔اس نے رکشہ اور تیز دوڑایا ۔ مریض کو ایمرجنسی وارڈ منتقل کرنے تک دوبارہ فون بجنے لگا ۔ جھنجھلاکر اس نے فون اٹھایا آواز پہچان کر اس کے چہرے پر ایک پیار بھری مسکراہٹ دوڑ گئی —- جواد کی کامیابی کا سن کر اس کی آواز بھرّا گئی ۔اس نے آنے کا کہہ کر رکشہ پہلے مسجد کی طرف موڑا ‘ اللہ کے حضور اپنی سرخ روئی پر سجدہ ریز ہونے کے بعد مٹھائی لی اور جواد کے گھر کی طرف چل پڑا۔
مزید پڑھیں »

سوشل میڈیا



تلاش
آپ کی رائے؟

جہان اردو کا کونسا/کونسے ورژن آپ ملاحظہ فرماتے ہیں؟

  • نوٹ :ایک سے زائد جواب دینے کی گنجائش ہے

View Results

Loading ... Loading ...
اردو آمیز- طریقہ کار
اگر آپ کو جہان اردو کا نستعلیق میں مشاہدہ کرنا ہو یا اپنے کمپیوٹر پر اردو میں ٹائپ کرنا چاہتے ہیں؟ہاں؟! تو یہاں سے نستعلیق فونٹ اور کی بورڈ ( کلیدی تختہ ) ڈاؤن لوڈ کریں ِ

Windows XP اور Windows 7 اردو آمیز کرنے کا طریقہ کار
موبائل ایپ – Apps
Download from Amazon App Store
Scan the QR-Code to download Android App
Scan the QR-Code to download iPhone App
محفوظات
مقبول ترین مضامین
نیوز لیٹر
نئے مضامین آنے پر مطلع ہونا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں!تو اس فارم کو پُر کریں۔
محفوظات
↓